
بیجنگ :چین کی وزارت خار جہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے چین کے پہلے سرکاری دورے کے حوالے سے کہا کہ اس دورے کے دوران، چینی صدر شی جن پھنگ نے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے ساتھ ملاقات کی، اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرنے، ترقیاتی حکمت عملی اور پالیسی کی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے، بین الاقوامی اور کثیر الجہتی امور میں تعاون بڑھانے پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ اورچین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات کی۔ چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے حاصل کردہ اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور مزید ٹھوس نتائج حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچائے جا سکیں۔





