بین الاقوامی

چین کے قوانین و ضوابط کے مطابق جاپان پر برآمدی کنٹرول کے اقدامات مکمل طور پر جائز، معقول اور قانونی ہیں، چینی وزارت خارجہ


بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ روز جاپان پر دوہرے استعمال کی اشیاء پر برآمدی کنٹرول کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے اور چین کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔

قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ سمیت دیگر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے چین نے قوانین و ضوابط کے مطابق متعلقہ اقدامات کیے ہیں جو مکمل طور پر جائز، معقول اور قانونی ہیں۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ مسئلے کی اصل وجوہات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی غلطیوں پر غور کرے اور متعلقہ غلط ریمارکس کو واپس لے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker