بین الاقوامی

چینی وزیر خارجہ ایتھوپیا، صومالیہ، تنزانیہ اور لیسوتھو کا دورہ کریں گے

چینی وزیر خارجہ ایتھوپیا، صومالیہ، تنزانیہ اور لیسوتھو کا دورہ کریں گے اور "چین-افریقہ افرادی و ثقافتی تبادلے کے سال” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ متعلقہ ممالک کی جانب سے دعوت پر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای 7 سے 12 جنوری تک ایتھوپیا، صومالیہ، تنزانیہ اور لیسوتھو کا دورہ کریں گے اورافریقی یونین کے صدر دفتر میں "چین-افریقہ افرادی و ثقافتی تبادلے کے سال” کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔

یہ مسلسل 36 سالوں سے چینی وزرائے خارجہ کی جانب سے سال نو کے موقع پر افریقہ کا پہلا دورہ کرنے کی روایت کا تسلسل ہے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ 2026 چین اور افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کا سال ہے اورچینی صدر شی جن پھنگ اور افریقی رہنماؤں نے اسے "چین-افریقہ افرادی و ثقافتی تبادلے کے سال” کے طور پر منانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ وانگ ای کا چار افریقی ممالک کا دورہ، گزشتہ 36 سالوں سے چینی وزرائے خارجہ کی جانب سے ہر سال افریقہ کا پہلا دورہ کرنے کی عمدہ روایت کا تسلسل ہے۔ اس دورے کا مقصد تمام فریقوں کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنا، اور چین-افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سمٹ کے نتائج پر عمل درآمد کو فروغ دینا ہے تاکہ نئے دور میں ہمہ موسمی چین-افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے نئی قوت محرکہ فراہم کی جائے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker