
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ نے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیر کے لیے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے، جو 16 فروری کی شام دنیا بھر میں براہِ راست نشر کی جائے گی۔اسپرنگ فیسٹیول یا جشن بہار جسے چین میں نئے سال کی آمد کے طور پر منایا جاتا ہے،
چینی لوگوں کے لیے سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ٹیلی ویژن پر سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کو دیکھنا کروڑوں چینی خاندانوں میں جشن بہار منانے کا ایک اہم حصہ ہے۔ 1983 میں اپنی پہلی نشر یا ت کے آغاز کے بعد سے، اس گالا کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا سالانہ ٹیلی ویژن پروگرام تسلیم کیا گیا ہے ۔
گزشتہ سال، اسپرنگ فیسٹیول کو یونیسکو کی جانب سے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ آئیے، چینی نئے سال کے آغاز کے موقع پر ہم مل کر موسیقی اور رقص، جدید ٹیکنالوجی اور مشترکہ روایات پر مبنی خوشگوار منظرنامے کے لیے تیار ہو جائیں اور گھوڑے کے سال کے آغاز کی خوشیاں منائیں۔





