
بیجنگ ؔچائنا اکیڈمی آف سائنسز کے اسپیس ایپلیکیشن سینٹر سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، 2025ء میں چین کے خلائی اسٹیشن پر خلائی سائنس، اطلاقی تجربات اور تکنیکی آزمائشوں کے منصوبے بخوبی آگے بڑھے ہیں ۔
ان منصوبوں نے حیاتیاتی سائنس، مائیکرو گریویٹی فزکس، نیو اسپیس ٹیکنالوجی اور اطلاق جیسے متعدد شعبوں کا احاطہ کرنے والی سائنسی سہولیات تشکیل دی ہیں، جو بنیادی سائنسی اہداف کے نفاذ کے لیے کلیدی ضمانت فراہم کر رہی ہیں۔2025ء میں اسپیس ایپلیکیشن سسٹم نے مدار میں 31 نئے سائنسی اور اطلاقی منصوبے متعارف کروائے ۔ تمام شعبوں کی سائنسی ٹیموں نے سلسلہ وار پیش رفت کی اور 50 سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کیے ۔
اسپیس لائف سائنسز کے شعبے میں، چین نے چینی اسپیس اسٹیشن پر پہلی بار چوہے پر خلائی سائنسی تجربہ کامیابی سے کیا ۔ بین الاقوامی سطح پر پہلی بار خلائی اسٹیشن کے ماحول میں سب میگنیٹک اور مائیکرو گریویٹی کے مرکب اثرات پر حیاتیاتی تحقیق کی گئی ہے۔





