
فتح جنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن، کمشنر راولپنڈی, ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا , اے سی فتح جنگ کی ہدایات پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے فتح جنگ کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، بیکریوں، میڈیکل اسٹورز، سبزی اور فروٹ شاپس پر اچانک چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران زائد المیعاد ادویات، خراب سبزیاں و پھل اور غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
کارروائی میں متعدد دکانیں سیل کی گئیں جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ میڈیکل اسٹورز پر ایکسپائر ادویات رکھنے اور ریکارڈ مکمل نہ ہونے پر سخت نوٹس لیا گیا، جبکہ ہوٹلوں اور بیکریوں میں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر قانونی کارروائی کی گئی۔
چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ عوام کی صحت سے کسی قسم کا کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا اور مستقبل میں بھی ایسے اچانک معائنے اور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ اشیائے خوردونوش اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔





