
ملک میں سونے، یورینیم، تانبے، لیتھیم اور پوٹاشیم کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
بیجنگ ()
چین کی وزارت قدرتی وسائل کی اطلاع کے مطابق، ملک کے14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، چین میں معدنیات کی تلاش کے نئے دور میں نئی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ 14ویں پانچ سالہ منصوبے میں معدنیات کی تلاش کے مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل کیے گئے ہیں۔
وزارت قدرتی وسائل کا کہنا ہے کہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران چین نے ملک کے اہم معدنی وسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے معدنی تلاش کے لئے ” ایک کان ایک پالیسی” کا منصوبہ بنایا، اور تیل کے10 نئے بڑے ذخائر اور 19 نئی بڑی گیس فیلڈز دریافت کیں۔ملک میں سونے، یورینیم، تانبے، لیتھیم اور پوٹاشیم کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ان میں صوبہ لیاؤنینگ میں دادونگ گو ؤ سونے کی کان کے ثابت شدہ ذخائر 1,444.49 ٹن ہیں۔
قدرتی وسائل کی وزارت کا کہنا ہے کہ چین کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران، چین اسٹریٹجک معدنی وسائل کی تلاش، پیداوار، فراہمی، ذخیرہ اور فروخت کے مربوط نظام کو مزید بہتر بنائے گا، اسٹریٹجک معدنی وسائل کے خطرات کی نگرانی اور قبل از وقت انتباہ کو مضبوط بنائے گا، اور تلاش، ترقی اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے منصوبے اپنائے گا۔





