
بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے بیجنگ میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کی اہلیہ کم ہائی کیونگ سے چائے کی ضیافت پر ملاقات کی ۔منگل کے روز
پھنگ لی یوان نے نئے سال کے آغاز پر چین کے پہلے سرکاری دورے پر صدر لی جے میونگ کے ساتھ آنے پر کم ہائی کیونگ کا خیرمقدم کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی کلید ان کے عوام کے درمیان تبادلوں پر ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا قریبی پڑوسی ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ دونوں ممالک کے عوام باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے کثرت سے ایک دوسرے کے ملکوں کا دورہ کریں گے۔ پھنگ لی یوان نے عوامی فلاح و بہبود اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے فروغ میں کم ہائی کیونگ کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اس ضمن میں اپنے قیمتی تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
کم ہائی کیونگ نے پھنگ لی یوان کے گرمجوش استقبال پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور خواتین اور بچوں کے امور میں حاصل ہونے والی ترقی پر پھنگ لی یوان کی طویل مدتی کوشش کی تعریف کی ۔ انہوں نے جنوبی کوریا اور چین کے عوام کے درمیان تبادلوں کو فعال طور پر فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔





