کھیل

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول

دبئی، :سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کے تبصرہ کار سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20ہر سال معیار میں بہتری لا رہا ہے اور اس کا عالمی ٹی 20 لیگ کے طور پر مقام مضبوط ہو رہا ہے۔سائمن ڈول نے کہا کہ عام طور پر معیار بہت اچھا رہا ہے اور ہر سال بہتر ہو رہا ہے۔ یہی چیز مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔سائمن ڈول نے پیکر کھلاڑی خضیمہ تنویر کی کارکردگی کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ کے حوالے سے خضیمہ تنویر نے بہت متاثر کیا۔

ٹورنامنٹ کے عالمی کیلنڈر میں مقام کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بہت پسند آیا، اس سال کا وقت اہم رہا۔ یہ کھیلنے کے لیے بہترین وقت ہے اور کیلنڈر میں اچھی طرح فٹ بیٹھتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ صرف بہتر ہوتا جائے گا۔سائمن ڈول نے لیگ کے علاقائی توسیع کو بھی سراہا، خاص طور پر ہر فرنچائز میں کویت اور سعودی عرب کے ایک کھلاڑی کے شامل ہونے کو۔ انہوں نے کہا کہ لیگ شروع میں صرف یو اے ای کھلاڑیوں کی ترقی پر فوکس تھی، اور اب یہ علاقائی ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

سائمن ڈول نے جدید ٹی 20بیٹنگ میں کرکٹنگ آگاہی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے کے بارے میں ہے۔ پہلے اننگز میں اسٹرائیک ریٹ بہت اہم ہے، لیکن اگر آپ میچ جیتیں تو اس کا کوئی مسئلہ نہیں۔”

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker