
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں چیف ایگزیکٹو فیض احمد،سیکرٹری شہریار تاج اور دیگر اعلی حکام شامل تھے ۔
ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں فیڈریشن کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں بزنس کیمونٹی کو درپیش مسائل،تجارت کے فروغ کیلے باہمی تعاون اور کوارڈینیشن کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔
صدر فیڈریشن نے بیرون ملک نمائشوں کی اہمیت اور اس میں مقامی بزنس کمیونٹی کی موثر شمولیت پر زور دیا ۔
ملاقات میں مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں نائب صدر زین ملک،زکی اعجاز،چیئر میں کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک بھی موجود تھے۔





