پاکستانٹاپ سٹوری

پی آئی اے کا اسلام آباد سے بھی لندن کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس) پی آئی اے برطانوی آپریشن میں اضافہ کرتے ہوئے اسلام آباد سے لندن کی پروازیں بھی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 29 مارچ سے اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ لندن کی پروازیں ہیتھرو ایئرپورٹ کے جدید ترین ٹرمینل 4 سے آپریٹ ہوں گی۔

پروازیں 6 سال کے طویل وقفے کے بعد شروع کی جا رہی ہیں۔ لندن پی آئی اے کا سب سے پہلا بین الاقوامی اور انتہائی پرکشش روٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے پہلے ہی مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار تین پروازوں آپریٹ کر رہا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker