بین الاقوامی

چین طویل عرصے سے عالمی اقتصادی ترقی کا "انجن” رہا ہے، چینی میڈیا

بیجنگ : سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین طویل عرصے سے عالمی اقتصادی ترقی کا "انجن” رہا ہے۔ بالخصوص،رواں سال چین کی معیشت دباؤ کے باوجود مستحکم رہی اور اس کی کل اقتصادی پیداوار تقریباً 140 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ حالیہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک سمیت متعدد اداروں نے چین کی اقتصادی ترقی کے بارے میں اپنی پیشین گوئیوں میں اضافہ کیا ہے اور دنیا اگلے سال چین کے اقتصادی منصوبے سے اعتماد اور مواقع حاصل کرنے کی توقع رکھتی ہے۔تو اگلے سال چین کی معیشت کس رخ جائےگی؟

سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس نے واضح کیا ہےکہ اگلے سال چین "استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اور معیار اور کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ترقی کو فروغ دےگا اور ایک "زیادہ فعال مالی پالیسی” اور ” نرم مالیاتی پالیسی” کا نفاذ جاری رکھےگا۔ ساتھ ہی ساتھ "آٹھ اہم کاموں پر عمل درآمد سے دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا گیا ہے۔ان آٹھ اہم کاموں میں "بطور بنیادی ڈرائیور کے طور پر اندرونی طلب کو فروغ دیتے ہوئے ایک مضبوط گھریلو مارکیٹ کی تعمیر” پہلے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ، چین "جدت طرازی پر مبنی ترقی پر بھی عمل پیرا رہے گا اور ترقی کے نئے ڈرائیورز کے فروغ کو تیز کرے گا،” جو غیر ملکی صارفین اور سرمایہ کاروں کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین ہمیشہ بیرونی دنیا کے لیے اپنے کھلے پن کو وسعت دیتا رہےگا۔ اگلے سال، چین مستحکم انداز میں ادارہ جاتی کھلے پن کو آگے بڑھائے گا، سروس سیکٹر کے کھلے پن کو منظم طریقے سے توسیع دے گا،فری ٹریڈ زونز کی ترتیب اور دائرہ کار کو بہتر بنائے گا، اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کو احسن طریقے سے فروغ دے گا۔ اس سے دنیا کو "کھلے مواقع” میسر ہوں گےاور باہمی فائدے اور جیت جیت نتائج کے حصول میں مدد ملےگی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker