
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کےلئے کرائے گئے ایک سروے سےپتہ چلا ہے کہ 82.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ تاریخی جرائم کی اچھی طرح خود احتسابی اور عسکری سوچ کو ختم کرنے کے بعد ہی جاپان ایک عام ملک کے طور پر بین الاقوامی برادری میں دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر کرایا گیا اور 24 گھنٹوں کے اندر 10,451 نیٹیزنز نے رائے شماری کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا۔سروے میں، 90.4 فیصد جواب دہندگان کا مطالبہ تھا کہ جاپانی حکومت دوسری جنگ عظیم کے متاثرین کے لیے مخلصانہ معافی اور معاوضے کی پیشکش کرے۔ 86.9فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ
جاپان کے نانجنگ قتل عام کو چھپانے اور اسے خوبصورت بنانے کے اقدامات، کمفرٹ ویمن اور مزدوروں کی جبری بھرتی اور جارحیت کے دیگر اقدامات انسانی ضمیر کو پامال کرنے کے مترادف ہیں۔ 87.7فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ تاریخی مسائل پر جاپان کے مختلف گھناؤنے اقدامات دوسری جنگ عظیم میں فتح کے ثمرات اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کے خلاف ایک صریح اشتعال انگیزی ہے۔ مزید برآں، 89.5فیصد جواب دہندگان نے اس بات پر زور دیا کہ اگر جاپان جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو چیلنج کرتا رہتا ہے، تو تمام ممالک اور انصاف کے حامی لوگوں کو جاپان کے تاریخی جرائم کے لیے اُسے ایک بار پھر جوابدہ ٹھہرانے کا حق ہے۔




