بین الاقوامی

چینی معیشت کا پائیدار ترقی کی جانب ایک مستحکم سفر

بیجنگ : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر جارجیوا نے 10 دسمبر کو کہا کہ آئی ایم ایف توقع کرتا ہے کہ چین کی معاشی ترقی کی شرح 2025 میں 5 فیصد تک پہنچ جائے گی، جو اس سال اکتوبر میں جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ سے 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ صرف یہی نہیں، حال ہی میں کئی بین الاقوامی اداروں نے چین کی معاشی ترقی کے لیے اپنی توقعات بڑھا دی ہیں۔ 11 دسمبر کو، ورلڈ بینک نے 2025 میں چین کی معاشی ترقی کی پیش گوئی میں بھی 0.4 فیصد پوائنٹس اضافہ کیا۔ چین کی معیشت کی خصوصیات کے حوالے سے، انہوں نے بار بار "مضبوطی” اور "لچکداری” کا ذکر کیا ہے،

اور چین کی پائیدار ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔درحقیقت، یہ "مضبوطی” اور "لچکداری”نہ صرف ماہرین معاشیات کے مشاہدات ہیں بلکہ عام صارفین کے لیے بھی براہ راست محسوس کی جاتی ہیں۔جب ہم معاشی زندگی کی بات کرتے ہیں تو معاشی سرگرمی بھی اسکا ایک ہم عنصر ہوتا ہے۔ چینی مارکیٹ میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ صارفین کی جدت کے لیے کھلا پن متاثر کن ہے۔ مثال کے طور پر، چینی مارکیٹ میں نیو انرجی وہیکلز کو ہی لیجئے، ابتداء میں انکی مقبولیت حکومتی پالیسی کی مرہون منت تھی، اور زیادہ تر صارفین نئی توانائی والی گاڑیوں کے بارے میں شکوک و شبہات رکھتے تھے۔

تاہم، اکتوبر 2025 تک، نیو انرجی وہیکلز کے مارکیٹ میں رسائی کی شرح 51.6 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب یہ گاڑیاں روایتی ایندھن والی گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر مارکیٹ میں غالب آ چکی ہیں۔ سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے، آپ واضح طور پر محسوس کر سکتے ہیں کہ سبز لائسنس پلیٹس والی یہ نئی گاڑیاں زیادہ سے زیادہ ہو رہی ہیں۔ رواں سال کےپہلے 10 مہینوں میں، ان نیو انرجی وہیکلز کی مجموعی فروخت 12.943 ملین یونٹس تھی، جن میں سے 80 فیصد سے زیادہ ذاتی استعمال کیلئے خریدی گئیں۔یہ کھلا رویہ صنعتی جدت کی محرک قوت بھی بن چکا ہے، جس نے نئے منظرنامے اور نئے فارمیٹس کو جنم دیا ہے۔ آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں، نمائش کنندگان نے کل 461 نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات متعارف کرائیں، جن میں بایوفارماسیوٹیکل، گرین اور لو کاربن، تکنیکی آلات اور دیگر صنعتوں کا احاطہ کیا گیا۔ رات کی معیشت، کم بلندی پر پرواز کرنے والے چھوٹے طیارے اور ڈرونز کی معیشت، اور عمررسیدہ افراد سےمتعلق معیشت نے نئے مواقع جنم دیئے ہیں، جس سے ایک متحرک کھپت کا منظر وجود میں آیا ہے۔ نوجوانوں میں مقبول فیشن کی معیشت، بزرگوں سے متعلق کیئر انڈسٹری وغیرہ، چین کی صارف مارکیٹ کی وسعت اور گہرائی کو بڑھاتے رہتے ہیں۔صارفین کا کھلا پن اور صنعت کا اختراعی ماحول چین کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے عزم کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو مل کر چین کی معیشت میں نئی روح پھول رہے ہیں۔ سیاحت کی صنعت میں، 144 گھنٹے ویزا فری ٹرانزٹ اور ٹیکس ریفنڈ کی بہتر خدمات جیسے اقدامات کے تحت، "چائنا ٹریول” کی مقبولیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2025 کی پہلی تین سہ ماہی میں، ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی تعداد 20.89 ملین تک پہنچی ،

جو سال بہ سال 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ پہلے 11 مہینوں میں، ٹیکس ریفنڈ کے لیے درخواست دینے والے بیرون ملک سیاحوں کی تعداد میں سال بہ سال 285 فیصد کا اضافہ ہوا، اور وہ اشیاء جن پر ٹیکس ریفنڈ ہوتاہے انکی فروخت میں 98.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔جیسا کہ ورلڈ بینک نے کہا، چینی حکومت کی زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور معتدل نرم مانیٹری پالیسی نے ملکی کھپت اور سرمایہ کاری کی حمایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چین کی برآمدی منڈی زیادہ متنوع ہے، جو برآمدات کی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ پہلے 11 مہینوں میں، چین کی اشیاء کی تجارت کی کل درآمدی اور برآمدی مالیت 41.21 ٹریلین یوان تک پہنچ گئی، جو سال بہ سال 3.6 فیصد کا اضافہ ہے، اور دنیا بھر کے 110 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ درآمدات اور برآمدات میں دو طرفہ اضافہ حاصل ہوا۔ غیر ملکی تجارت کے پیمانے میں مسلسل توسیع اور ڈھانچے کی مسلسل بہتری نے چین کی غیر ملکی تجارت کی عالمی تبدیلیوں میں مضبوطی کو ظاہر کیا ہے، جس سے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی تعاون اور فائدے کو مزید تقویت ملی ہے۔چینی معیشت کی یہ لچک صنعتی ترقی کی مضبوط بنیادوں سے لے کر صارفی شعبے میں تخلیقی جدت تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ استحکام درحقیقت اعلی معیار کی ترقی کی پائیدار کوششوں سے آتا ہے۔ اور یہ استحکام صارفین کی صلاحیتوں کے امکانات کو تلاش کرنے اور کھلے تعاون پر قائم رہنے کا نتیجہ ہے۔ "پندرہویں پانچ سالہ منصوبے”کا آغاز ہونے والا ہے ، چین نہ صرف اپنی معیشت کو مستحکم رفتار سے آگے بڑھائے گا، بلکہ عالمی اقتصادی نظام کے لیے ایک اہم اور مستحکم کردار ادا کرتا رہے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker