بین الاقوامی

میکسیکو کے اقدامات چین سمیت متعلقہ تجارتی شراکت داروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزارت تجارت

بیجنگ ؔچینی وزارت تجارت کے ترجمان نے میکسیکو کانگریس کی جانب سے غیر آزاد تجارتی شراکت داروں پر محصولات بڑھانے کی بل کی منظوری کے حوالے سے کہا ہے کہ وزارت نے ان اطلاعات کا نوٹس لیا ہے اور میکسیکو کے اقدامات کے نفاذ سے پیدا ہونے والے اثرات کا مزید جائزہ لے گی ۔انہوں ںے کہا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو میکسیکو کے اقدامات چین سمیت متعلقہ تجارتی شراکت داروں کے مفادات کو نقصان پہنچائیں گے ۔

بدھ کے روزترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ ٹیرف میں یکطرفہ اضافے کی تمام شکلوں کی مخالفت کی ہے اور امید کرتا ہے کہ میکسیکو یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے اس غلط عمل کو جلد از جلد درست کر ے گا۔ترجمان نے کہا کہ وزارت نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ میکسیکو کے ایک سینئر اہلکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافہ ” امریکہ ، میکسیکو اور کینیڈا معاہدے "کے مستقبل کے جائزے کے لیے کام کرے گا۔ چین تجارتی اور اقتصادی معاہدوں کے ذریعے متعلقہ ممالک کی طرف سے تجارتی اور اقتصادی تنازعات کے حل کا خیرمقدم کرتا ہے لیکن کوئی بھی معاہدہ عالمی تجارت کی ترقی کو متاثر کرنے یا چین کے جائز مفادات کو نقصان پہنچانے سے مشروط نہیں ہونا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker