بین الاقوامی

عالمی معیشت کے نقشے میں ’’چین کے مقام‘‘کو سمجھنا اہم ہے، سی جی ٹی این سروے

بیجنگ :سی جی ٹی این کی جانب سے بین الاقومی انٹرنیٹ صارفین سے کیے گئے ایک سروے میں جواب دہندگان کا عمومی اتفاق دیکھا گیا کہ چین کی معیشت مسلسل مجموعی استحکام اور ترقی برقرار رکھے ہوئے ہے، جس سے عالمی معیشت کو بھی قیمتی استحکام مل رہا ہے۔ چین کے معاشی نظریات اور اس پر عمل در آمد نے

عالمی معاشی مسائل کے حل کے لیے اہم راہیں فراہم کی ہیں۔ سروے کے مطابق، 93.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جدت طرازی چین کی معیاری اقتصادی ترقی میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ 96.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے ذریعے صنعتی ڈھانچے اور اقتصادی ساخت میں گہری تبدیلیاں لا رہا ہے۔ جبکہ 88.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین کا سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی قیادت میں حقیقی معیشت کی بنیاد پر ترقی کا یہ ماڈل عالمی معیشت کی تبدیلی اور ترقی کا ایک اہم رجحان ہے۔ سروے میں، 82.3 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ مارکیٹ کے وسیع پیمانے کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنی صلاحیتوں اور فوائد کا مکمل استعمال کر سکتی ہیں

اور عالمی مسابقت میں بہتری حاصل کر سکتی ہیں۔ 90.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ ایک صحت مند، مستحکم اور پائیدار چینی معیشت سست روی کا شکار عالمی معیشت کو زیادہ قوت اور استحکام فراہم کرے گی۔ 89.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کا مسلسل کھلے پن میں اضافہ دنیا کو مزید ترقی کے مواقع فراہم کرے گا جبکہ 84.1 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ کچھ ممالک کی طرف سے "اسمال یارڈ ،ہائی فینس”، ٹیرف رکاوٹوں اور اقتصادی و تجارتی مسائل کو سیاسی بنانے انہیں آلے کے طور پر استعمال کرنے اور ہتھیار بنانے کی کوششیں اقتصادی اصولوں کے خلاف ہیں اور مارکیٹ کے قواعد اور کھلے پن کے رجحان کے مطابق نہیں ہیں۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر شائع کیا گیا تھا، جس میں 12 گھنٹوں کے دوران 4289 افراد نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker