
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبد اللہ بن زید النہیان ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی کی دعوت پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای 12 سے 16 دسمبر تک متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اور اردن کا دورہ کریں گے۔





