بین الاقوامی

سانائے تاکائیچی کےغلط بیانات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، عالمی شخصیات

ٹوکیو:جاپان کی وزیر اعظم سا نائے تاکائیچی تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسلسل تنقید کا سامنا کر رہی ہیں۔ بین الاقوامی شخصیات کا کہنا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی برادری میں وسیع پیمانے پر قبول شدہ ہے، اور جاپان کی وزیر اعظم کے غلط بیانات ناقابل قبول ہیں، جو خطے کےامن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں،

انہیں فوری طور پر متعلقہ بیانات واپس لینے چاہیے۔سربیا کے سابق وزیر خارجہ ایوان مرکچ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم کی اشتعال انگیز حرکتیں انتہائی غیر دانشمندانہ ہیں، ان کے غلط بیانات نہ صرف دوسروں کے لیے بلکہ خود ان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔چین کو احتجاج اور غصے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔کولمبیا کے سیاسی اور اقتصادی ماہر ماکسی ملیانو لونڈونیو نے کہا کہ جاپان کی وزیر اعظم کو جارحانہ پالیسی واپس لینی چاہیے، کیونکہ ایک چین کا اصول دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔ جاپان کو چین اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ کی گئی تمام غلطیوں اور جرائم کو تسلیم کرنا چاہیے، جاپان کو اپنی فوجی طاقت میں اضافہ ہرگز نہیں کرنا چاہیے، ورنہ یہ دوبارہ ایشیاء اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ثابت ہوگا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker