کھیل

آئی ایل ٹی 20: ڈیسرٹ وائپرز کی سنسنی خیز جیت ، سپر اوور میں گلف جائنٹس کو شکست


دبئی:ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پہلے سپر اوور میں ہونے والے ٹکراؤ میں ڈیسرٹ وائپرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے گلف جائنٹس کو ہرا دیا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں وائپرز نے 180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا۔ یہ وائپرز کی جائنٹس کے خلاف مسلسل چھٹی فتح ہے۔

گلف جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے لیکن آخری پانچ اوورز میں صرف 38 رنز جوڑ سکے۔ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد ڈیسرٹ وائپرز 14/2 پر مشکلات میں تھے۔ تاہم سیم کرن اور میکس ہولڈن نے اننگز کو سہارا دیا۔ بعدازاں کرن اور لارنس کی 60 رنز کی پارٹنرشپ نے میچ کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا۔لارنس نے 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، لیکن 18ویں اوور میں اعظم اللہ عمرزئی نے ہٹمائر اور لارنس دونوں کو آؤٹ کرکے میچ کا پانسہ پلٹا دیا۔ آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے؛ تنویر نے چھکا لگا کر امید پیدا کی، لیکن وہ گرباز کے شاندار کیچ پر آؤٹ ہوگئے۔ وریتیا ارونڈ نے آخری گیندوں پر اسکور برابر کردیا اور میچ سپر اوور میں چلا گیا۔ سپر اوور میں وائپرز نے 13 رنز بنائے، جس میں لارنس کی باؤنڈری شامل تھی۔ جواب میں گلف جائنٹس صرف 9 رنز بنا سکے۔ نسیم شاہ نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے میچ وائپرز کے نام کر دیا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker