بین الاقوامی

چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس

بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2026 کے معاشی امور کا تجزیہ اور مطالعہ کیا گیا اور ” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں مکمل طور پر قانون کی حکمرانی کے کام کے ضوابط” کا جائزہ لیا گیا ۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطابق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ یہ سال چینی طرز کی جدید کاری کے عمل میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چین کی معیشت اور نئی معیاری پیداواری قوت مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے ۔

اصلاحات اور کھلے پن میں نئی پیش رفت ہوئی ہے اور اہم شعبوں میں خطرات کو حل کرنے میں بھی مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ عوامی فلاح و بہبود کی حفاظت مزید مضبوط ہوئی ہے اور مجموعی سماجی استحکام کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگلے سال کی اقتصادی امور کو بہتر بنانے کے لیے، ہمیں شی جن پھنگ کی نئے عہد کی چینی خوصیات کے حامل سوشلسٹ خیالات کو رہنمائی کے طور پر اختیار کرنا چاہیے،نئے ترقیاتی ماڈل کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیئے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیئے اور زیادہ فعال اور موثر میکرو اکنامک پالیسیوں کو نافذ کرنا چاہیئے۔اجلاس میں اس پر بھی زور دیا گیا کہ اندرو نی طلب کو مسلسل بڑھانا، فراہمی کو بہتر بنانا، مقامی حالات کے مطابق نئی معیاری پیداواری قوت کو فروغ دینا، نیشنل یونیفائڈ مارکیٹ کی تعمیر کو آگے بڑھانا، معیشت کو معیاری طور پر مؤثر بہتری کی جانب بڑھانا اور مقداری طور پر مناسب ترقی حاصل کرنے کی راہ میں مدد دینا اور سماجی ہم آہنگی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیئے تاکہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کی اچھی شروعات کی جائے ۔اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اگلے سال ایک زیادہ فعال ،معتدل اور نرم مالیاتی پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ اجلاس میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی جانب سے جامع طور پر قانون کے مطابق حکمرانی کی قیادت سے متعلق ضوابط نہایت اہم ہیں ، کیونکہ اس سے پارٹی کی قانونی حکمرانی کی قیادت کے عمل کو مزید سائنسی، منظم اور مؤثر بنایا جا سکے گا۔ یہ اقدام چینی خصوصیات کے ساتھ ایک زیادہ مکمل قانونی نظام کی تشکیل اور زیادہ اعلیٰ سطح کی سوشلسٹ قانونی ریاست کی تعمیر کے لیے بھی اہم حیثیت رکھتا ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker