
اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے بیان میں کہا کہ سارک ایک موثر ترین علاقائی بلاک ہے جس کی مکمل فعالیت خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے ،سارک چارٹر پر عمل درآمد، باہمی احترام اور تعاون سے خطہ زیادہ پرامن اور خوشحال ہوسکتا ہے،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسلام آباد نے چوتھے اور 12 ویں سارک سربراہ اجلاس کی میزبانی کی،پاکستان اس بلاک کا اہم ترین رکن ہے ،بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث سارک کے ایجنڈے پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ،جو افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برس سے سارک کا عمل جمود کا شکار ہے، بھارت کا رویہ موثر علاقائی تعاون میں بڑی رکاوٹ ہے، سارک کو فعال بنانے کیلئے توسیع ناگزیر ہے،چین اور ایران جیسے ممالک کی شمولیت کے حامی ہیں،





