بین الاقوامی

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کی کامیابی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے،چینی ریاستی کونسل

بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ترجمان نے ایک گفتگو میں کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قانون ساز کونسل کے آٹھویں انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔ انتخابی عمل محفوظ، ہموار اور کامیاب رہا، جو ہانگ کانگ کی عوامی رائے کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ انتخابات ہانگ کانگ کے معاشرے کی مثبت حمایت کی عکاسی کرتے ہیں، اور ہانگ کانگ کے حکمرانی اور ترقی کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم اور خواہش کو ظاہر کرتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اہم کامیابی ہے جو "ایک ملک، دو نظام” کے اصول، آئین اور بنیادی قانون ، اور ہانگ کانگ کی حقیقی صورتحال کے مطابق اعلیٰ معیار کی جمہوریت کو مستحکم کرنے اور فروغ دینے میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور ہم اس پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker