بین الاقوامی

ایریزونا جہاز کو دوبارہ "آنسو” نہ بہانے دیں، چینی میڈیا سروے

بیجنگ :سات دسمبر 1941 کو جاپان نے پرل ہاربر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1100 سے زیادہ امریکی بحری اہلکار اور میرین یو ایس ایس ایریزونا شپ کے ساتھ ڈوب گئے۔ 84 سال گزرنے کے بعد بھی اس جہاز سےتیل رِس رہا ہے، سمندر کی سطح پر سیاہ تیل کے قطرے "سیاہ آنسوؤں” کا نام سے جانے جاتے ہیں۔ اب جب وہ دوبارہ اُبھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو کیا بین الاقوامی برادری یو ایس ایس ایریزونا کے "آنسوؤں” کو دوبارہ گرنے سے روک سکتی ہے؟

سی جی ٹی این کی جانب سے بین الاقومی انٹرنیٹ صارفین سے کیے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 89.9 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ "حالیہ جاپانی چیلنجز کے سامنے، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کو تبدیل کرنے اور فوجی تسلط کی روح کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کوئی ملک محفوظ نہیں رہ سکتا، امریکہ سمیت بین الاقوامی برادری کو عسکریت پسندی کی بحالی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔” 82.3 فیصد جواب دہندگان نے جاپانی حکومت پر زور دیا ہے کہ "اسے قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلان جیسے بین الاقوامی معاہدوں پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، شکست خوردہ ملک کے طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، فوجی تسلط کی روح کو پھر سے زندہ کرنے کی کوششیں فوری طور پر بند کرنی چاہئیں اور چین اور بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے چاہئیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker