کھیل

آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی


دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ایک اہم میچ میں گلف جائنٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور

کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔
کپتان جیمز ونس 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ہدف کے تعاقب کو آخری اوور سے قبل مکمل کیا۔جیمز ونس آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر بھی پہنچ گئے ہیں۔اس سے قبل دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے۔ گلف جائنٹس کے عظمت اللہ عمرزئی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 46 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین بولر (وائٹ بیلٹ) کی دوڑ میں بھی سب سے آگے رہے۔گلف جائنٹس کی جانب سے عمرزئی (14) اور ٹام مورز (13) نے بھی ہدف کے حصول میں قیمتی رنز جوڑے۔
دوسری جانب دبئی کیپیٹلز کے مصطفیض الرحمان اور دسون شاناکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد گلف جائنٹس کے کپتان معین علی نے کہا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی۔ انہوں نے نسانکا اور ونس کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے میچ کی صورتِ حال کے مطابق بہترین کھیل پیش کیا۔ دوسری جانب دبئی کیپیٹلز کے کپتان شاناکا نے اعتراف کیا کہ درمیانی اوورز میں بیٹنگ بہتر نہ ہونے کے باعث ٹیم کو نقصان ہوا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker