بین الاقوامی

جاپان فوراً چین کو بدنام کرنا بندکرے،پیپلزلبریشن آرمی آف چائنا


بیجنگ : چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ترجمان نیول کرنل وانگ شوئی منگ نے کہا ہے کہ چند روز قبل، چینی بحریہ کی لیاؤننگ ایئرکرافٹ کیریئر فارمیشن نے میاکو خیلج کے مشرقی پانیوں میں کیریئر پر مبنی طیاروں کی فلائٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں سمندری اور فضائی حدود کا پیشگی اعلان کر دیا گیا تھا ۔

اس کے باوجود تربیت کے دوران، جاپانی سیلف ڈیفنس فورس کے طیارے بار بار چینی بحریہ کی تربیت کے لیے متعین کردہ سمندری اور فضائی حدود کے قریب آ کر خلل ڈالتے رہے ، جس سے چین کی معمول کی تربیت متاثر ہوئی اور محفوظ پرواز کے لیے شدید خطرات پیدا ہوئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جاپانی پراپیگنڈا حقائق سے بالکل متصادم ہے، اور ہم سنجیدگی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جاپان فوراً چین کو بدنام کرنا اور غلط بیان دینا بند کرے اور فرنٹ لائن کی کارروائیوں کو محدود رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی بحریہ قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرے گی تاکہ اپنی سلامتی اور جائز حقوق و مفادات کا مضبوط تحفظ جاری رکھے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker