بین الاقوامی

چین میں سلک روڈ ٹیلی ویژن کمیونٹی سمٹ فورم 2025 کا انعقاد


بیجنگ : سلک روڈ ٹیلی ویژن کمیونٹی سمٹ فورم 2025 چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ میں منعقد ہوا۔اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس فورم کا موضوع "انٹیلیجنٹ میڈیا امپاورنگ دی نیو میری ٹائم سلک روڈ” تھا ۔ فورم میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا تنظیموں ، متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور اسکالرز ، 20 ممالک اور خطوں اور کچھ بین الاقوامی تنظیموں کے ثقافتی سائنسی اور تکنیکی اختراعی کاروباری اداروں کے تقریباً 300 نمائندوں نے شرکت کی ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹِی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ ، چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور دیگر ملکی و غیر ملکی میڈیا کے رہنماوں نے فورم میں شرکت کی ۔

شین ہاِئی شیوںگ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ حالیہ برسوں میں، "بیلٹ اینڈ روڈ” لوگوں کے درمیان "دل سے دل کا رابطہ” بن گیا ہے، اور یہ سڑک دن بہ دن طویل ہوتی جا رہی ہے۔شین ہائی شیونگ نے کہا کہ آج کی دنیا بہت غیر مستحکم ہے ، اور ہمیں "پرامن تعاون ، کشادگی اور شمولیت ، باہمی سیکھ اور باہمی فائدے” کے سلک روڈ کے جذبے کو پہلے سے کہیں زیادہ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ چائنا میڈیا گروپ تمام ممالک کے دوستوں کے ساتھ مل کر "چار گلوبل انیشی ایٹوز ” پر عمل کرنے ، چینی طرز کی جدید کاری کے نئے مواقعوں کا اشتراک کرنے ، اور غیر یقینی دنیا میں مزید یقین پیدا کرنے کے لیے حکمت اور تعاون کے لیے تیار ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی سلک روڈ پر تعاون کو گہرا کرے گا، سلک روڈ کی راہ میں دوستی کو فروغ دے گا، اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ کی ایک نئی تصویر مشترکہ طور پر پیش کرے گا تا کہ ہم ایک دوسرے سے سیکھیں اور دنیا بھر کے دوستوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلتے ہوئے "بیلٹ اینڈ روڈ” کو اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کریں تاکہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے ۔واضح رہے کہ "سلک روڈ ٹیلی ویژن کمیونٹی” 2016 میں قائم ہوئی تھی ۔ یہ دنیا کا پہلا بین الاقوامی فلم اور ٹیلی وژن میڈیااتحاد ہے جوسلک روڈ کے ایک رشتے کے طور تمام میڈیا کے لیے کام کرتا ہے۔ اس وقت اس کے اراکین میں 64 ممالک اور خطوں کے 149 مرکزی میڈیا ادارےشامل ہیں ، جو فلم اور ٹیلی ویژن کے تبادلے اور قومی میڈیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker