
بیجنگ : فرانسیسی صدر میکرون جلد ہی اپنے دورِ صدارت میں چوتھی مرتبہ چین کا دورہ کر رہے ہیں ۔اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے ایک سروے کا اہتمام کیا جس سے ظاہر ہوا ہے کہ 76.1 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین اور فرانس کو مشترکہ طور پر دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج اور جنگ کے بعد کے عالمی نظم و نسق کو برقرار رکھنا چاہیئے۔ 77.8 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان تعاون کو بڑھانے سے نہ صرف دو طرفہ تعلقات کی ترقی ہوگی بلکہ یہ بین الاقوامی منظرنامے پر بھی گہرا اثر ڈالے گا۔92.5 فیصد جواب دہندگان نے یہ اپیل کی کہ چین اور یورپ کو چاہیے کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی اصولوں پر عمل کریں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حفاظت کریں، اور عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔





