بین الاقوامی

چین کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام دوبارہ خط میں جاپان کے بے بنیاد دعوؤں کی سخت تردید

جاپان کے یہ بیانات دراصل عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، چینی مندوب
بیجنگ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو چھونگ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے نام ایک اور خط بھیجا جس میں اقوام متحدہ میں جاپان کے مستقل نمائندے کازووکی یامازاکی کے 24 نومبر کو دیے گئے بیان کی سخت تردید کی گئی ۔منگل کے روز فو چھونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کی جانب سے دیے گئے اشتعال انگیز بیانات میں چین کے علاقے تائیوان کے امور میں ممکنہ جاپانی فوجی مداخلت کا اشارہ دیا گیا، دوسری جنگ عظیم کی فتح کے ثمرات اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کو کھلے عام چیلنج کیا گیا، اور اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔

جاپانی نمائندہ دعویٰ کرتا ہے کہ جاپان "صرف دفاع” کی غیر جارحانہ دفاعی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، لیکن سانائے تاکائیچی نے جاپان کے "بقا کے بحران” کو "تائیوان کے بحران” سے جوڑا اور چین کے خلاف طاقت کے استعمال کا اشارہ دیا۔ یہ واضح طور پر جاپان کے نام نہاد "صرف دفاع” اور "غیر جارحانہ دفاع” سے بالکل متصادم ہے۔ جاپان کے یہ بیانات دراصل عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔فو چھونگ نے اس بات پر زور دیا کہ دوسری جنگ عظیم میں شکست کے بعد سے، جاپان کے دائیں بازو کے حلقے ہمیشہ سے تاریخ میں اپنی جارحیت کو چھپانے اور اسے بدل کر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ جاپان نے "ہتھیاروں کی برآمدات کے تین اصولوں” میں ترمیم کی ہے جن پر اس نے جنگ کے بعد ایک طویل عرصے تک عمل کیا ہے اور مہلک اسلحہ برآمد کرنا شروع کر دیا ہے۔ جاپان "تین غیر جوہری اصولوں” میں ترمیم کی بھی کوشش کر رہا ہے، جو ملک میں جوہری ہتھیار لانے کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔تاریخ میں نام نہاد "سیلف ڈیفنس” کی آڑ میں دوسرے ممالک پر جارحیت کا آغاز کرنا جاپانی عسکریت پسندی کا عام طریقہ کار رہا اور اس پر عالمی برادری کو نہایت چوکنا رہنا چاہیے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker