بین الاقوامی

چین، گوانگ چو میں "2025انڈراسٹینڈنگ چائنا کانفرنس” کا انعقاد

بیجنگ:800 سے زائد ممتاز ملکی و غیر ملکی شخصیات کی شر کت "2025انڈراسٹینڈنگ چائنا کانفرنس” گوانگ چو میں منعقد ہوئی۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور گوانگ دونگ صوبائی کمیٹی کے سیکریری ہوانگ کھون مینگ نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں عالمی سیاست، اسٹریٹجک مطالعات، کاروباری شعبے، تعلیمی دنیا اور تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والی 800 سے زائد ممتاز ملکی و غیر ملکی شخصیات شریک ہوئیں۔ شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے کی مسلسل پیش رفت کے بعد ” انڈراسٹینڈنگ چائنا کانفرنس ” دنیا کے لیے چین کو جاننے اور سمجھنے کے سب سے مؤثر اور بااثر پلیٹ فارمز میں سے ایک بن چکی ہے۔ ان کے مطابق چین کی طرزِ جدیدیت نہ صرف اپنے لیے ترقی کی راہ ہموار کرتی ہے بلکہ دنیا کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کرتی ہے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی پالیسی پر قائم ہے، اعلیٰ معیار کے حامل "بیلٹ اینڈ روڈ” مشترکہ تعاون کو آگے بڑھا رہا ہے، جس کے ذریعے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ باہمی روابط، اشتراک اور مشترکہ ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔چین عوام پر مرکوز ترقیاتی نظریے پر کاربند ہے اور قومی ترقی کے عمل میں عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بناتا ہے، تاکہ ترقی کے ثمرات زیادہ وسیع اور زیادہ منصفانہ انداز میں تمام شہریوں تک پہنچ سکیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker