بین الاقوامی

چین میں ساتویں چین۔روس انرجی بزنس فورم کا آغاز

دونوں اطراف سے متعلقہ محکموں اور کاروباری اداروں کے تقریباً 400 افراد کی شرکت

بیجنگ ()
ساتواں چین۔روس انرجی بزنس فورم بیجنگ کے ڈیاؤ یوئی تھائی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ منگل کے روز افتتاحی تقریب میں دونوں اطراف سے متعلقہ محکموں اور کاروباری اداروں کے تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوئے شیانگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا اور خطاب بھی کیا۔
ڈنگ شیوئے شیانگ نے کہا کہ اس سال کے آغاز سے، دونوں ممالک کے سربراہان مملکت نے متعدد مواقع پر ملاقات اور بات چیت کی ، چین روس انرجی بزنس فورم کے نام تہنیتی پیغامات بھیجے اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی تعاون کی جامع شراکت داری کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی فراہم کی ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مزید عملی جامہ پہنانے، توانائی کے شعبے میں تزویراتی تعاون کو مسلسل گہرا کرنے اور مستقل جیت جیت تعاون کے نئے حالات پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔ روس کی جانب سے توانائی کی ترقیاتی حکمت عملی اور ماحولیاتی تحفظ کی صدارتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ایگور سیچن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا اور تقریر کی۔ روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بھی خطاب کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد، ڈنگ شیوئے شیانگ نے ساتویں چین۔روس انرجی بزنس فورم میں شریک اعلیٰ سطحی روسی وفد سے ملاقات کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker