
بیجنگ : تائیوان کےحوالے سے اپنے نام نہاد "مستقل موقف” پر جاپان کی ہٹ دھرمی کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جاپان نے بار بار یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،لیکن اس نے مسئلے کی جڑ کا ذکر نہیں کیا۔ درحقیقت جاپان اپنے غلط بیانات واپس لینے کے حوالے سے چین کے مطالبے سے دانستہ گریز کرنے اور اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے بین الاقوامی برادری یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ آیا جاپان کے پاس اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی خلوص نیت اور صلاحیت موجود ہے۔ ماؤ نینگ نے مزید کہا کہ تائیوان کے حوالے سے جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات نے چین-جاپان تبادلوں کے ماحول کو مزید خراب کر دیا ہے۔ جاپان فوری طور پر اپنی غلطیوں اور بیانیے کو درست کرے اور چین سے متعلق معاملات میں مزید مسائل پیدا کرنے سے باز رہے۔





