
فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عوامی عظیم ہال میں ٹونگا کے شاہ توپو ششم نے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔
منگل کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور ٹونگا حقیقی دوست ہیں جن کی دوستی کی طویل تاریخ ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے،فریقین نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کو مساوی سمجھا ہے، ایک دوسرے کےمرکزی مفادات اور اہم خدشات کی مضبوطی سے حمایت کی ہے، اور عملی تعاون میں ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ٹونگا کی قومی خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے اور ٹونگا کے ساتھ ترقیاتی حکمتِ عملیوں کی ہم آہنگی، تعاون کے نئے شعبوں کی توسیع، اور مختلف میدانوں میں تبادلوں کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چین جنوب۔جنوب تعاون فریم ورک کے تحت ٹونگا کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے حمایت جاری رکھے گا۔شاہ توپو ششم نے کہا کہ ٹونگا مضبوطی سے ایک چین کے اصول پر کاربند ہے اور قومی وحدت کے حصول میں چین کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹونگا دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید ٹھوس اور عملی نتائج کا خواہاں ہے۔ ٹونگا صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ دورۂ چین کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ ملاقات کے بعد دونوں سربراہانِ مملکت نے تعاون سے متعلق متعدد دستاویزات پر دستخطوں کا مشاہدہ کیا۔ صدر شی جن پھنگ اور خاتونِ اول پھںگ لی یوان نے شاہ توپو ششم اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں استقبالیہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا ۔





