
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20جونیئر کرکٹ فیسٹیول کے دوران ہونے والے اسکولز کپ 2025 کے فائنلز کے لیے ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ لڑکوں کے فائنل میں دبئی پرائیویٹ اسکول دبئی کا مقابلہ جیمز ماڈرن اکیڈمی سے ہوگا، جبکہ پہلی بار منعقد ہونے والے گرلز چیمپئن شپ کے فائنل میں جیمز ماڈرن اکیڈمی گرلز اور جے ایس ایس پرائیویٹ اسکول گرلز آمنے سامنے ہوں گی۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 سیزن 4 کا آغاز منگل، 2 دسمبر (یوم اتحاد) کو ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل اتوار، 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔
لڑکوں کے مقابلےدبئی پرائیویٹ اسکول دبئی نے دبئی پرائیویٹ اسکول شارجہ کو 5 وکٹوں سے ہرایاآئی سی سی اکیڈمی میں سیمی فائنل میں ڈی پی ایس شارجہ نے 9 وکٹ کے نقصان پر 98رنز کا مجموعہ بنایا۔ دبئی کے بولرز آرَو دھادھیچ، جنمے چوہان اور آرَو وورا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ڈی پی ایس دبئی نے ہدف 18 اوورز میں پورا کر لیا۔ ارہم جین 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جیمز ماڈرن اکیڈمی نے آور اون ہائی اسکول دبئی کو 4 وکٹوں سے شکست دیدوسرے سیمی فائنل میں آور اون ہائی اسکول کی پوری ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیمز ماڈرن اکیڈمی کی جانب سے جیدیو گتانی نے 3 جبکہ آرین تھاپر نے 2 وکٹیں لیں۔ تعاقب میں کپتان پرن سیتھی نے ذمہ دارانہ 37 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ شرییانش دتہ نے بھی اہم 35 رنز جوڑے۔گرلز کے مقابلےجیمز ماڈرن اکیڈمی گرلز نے شارجہ انڈین اسکول گرلز کو 70 رنز سے ہرایاجیمز ماڈرن اکیڈمی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 236کا بڑا ہدف سیٹ کیا۔ ایشیتا سینک کمار نے ناقابل شکست 89 اور کپتان گایاتری مینون نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شارجہ انڈین اسکول کی جانب سے مرلن ابراہام نے 76 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی مگر ٹیم 70 رنز سے ہار گئی۔
جے ایس ایس پرائیویٹ اسکول گرلز نے جے ایس ایس انٹرنیشنل اسکول گرلز کو 7 وکٹوں سے مات دیسیمی فائنل میں جے ایس ایس انٹرنیشنل اسکول گرلز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے۔ کپتان سانوی شرما نے 60 رنز اسکور کیے۔ جواب میں جے ایس ایس پرائیویٹ اسکول گرلز نے آخری اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر 152رنز بنا کر سنسنی خیز کامیابی حاصل کی۔ انایا ساچر 43 رنز کے ساتھ سرِفہرست رہیں۔فائنل 22 نومبر کولڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے فائنلز 22 نومبر 2025 کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے جو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20جونیئر کرکٹ فیسٹیول کے افتتاحی دن کا حصہ ہوں گے۔دو روزہ فیسٹیول میں شاندار کرکٹ مقابلے، فوڈ اسٹالز، گیمز اور فیملی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا، جس کا مقصد کرکٹ اور کمیونٹی اسپرٹ کو ایک ساتھ جوڑنا ہے۔





