
بشکیک : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور کرغزستان کے وزیرخارجہ کولوبایف کے درمیان بشکیک میں پہلے اسٹریٹجک مذاکرات منعقد ہوئے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عمل کرنے ، ترقیاتی اسٹریٹجک امور کو ہم آہنگ کرنے پر جامع اور گہری بات چیت کی،اور بڑے پیمانے پر اتفاق رائے حاصل کیا ۔ دونوں ممالک نے وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک مذاکرات کے میکانزم کے آغاز کا مشترکہ اعلان بھی کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ ہمسایہ دوست اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی چین کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور عوام کی خواہشوں اور رجحان سے بھی مطابقت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کرغزستان کے ساتھ مل کر صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز پر عمل کرتے ہوئے عالمی امور میں صلاح و مشورے کو بہتر ، شنگھائی تعاون تنظیم ، چین – وسطی ایشیا میکانزم سمیت دیگر پیلٹ فارمز کو بہتر کرنے اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالحہتی تنظیموں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے بانی ملک کے طور پر کرغزستان کی بھرپور حمایت کرے گا اور توقع کرتا ہے کہ کرغزستان جلد از جلد بین الاقوامی ثالثی عدالت میں شامل ہو گا ۔مذاکرات کے بعد فریقین نے عوامی جمہوریہ چین اورجمہوریہ کرغزستان کے وزرائے خارجہ کے پہلے اسٹریٹجک مذاکرات کا مشترکہ علامیہ جاری کیا اور دونوں ممالک کی خارجہ امور کی وزارتوں کے درمیان 2026-2027 تعاون کی منصوبہ بندی پر دستخط کیے ۔




