بین الاقوامی

تائیوان کے دانشوروں کی جاپانی وزیر اعظم کے غلط بیانات پر تنقید

بیجنگ :جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے چین کے تائیوان کے حوالے سے غلط بیانات سے آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں میں آباد چینی شہریوں میں شدید غصہ دیکھا جا رہا ہے ۔

بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تائیوان کی چائنیز کلچر یونیورسٹی کے پرفیسر چھیو ای نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سانائے تاکائیچی کے ان بیانات سے پہلے ہی جاپانی کابینہ میں ” ایٹمی ہتھیاروں سے پاک تین اصول” میں ترمیم کرنے یا انہیں ترک کرنے پر غور کیا جارہا تھا ۔ صاف ظاہر ہے کہ سانائے تاکائیچی تائیوان کے امور کے بہانے چین اور جاپان کے درمیان اختلافات پیدا کررہی ہیں ۔تائیوان کی شہ ھسن یونیورسٹی کے پروفیسر یو زی شیانگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تائیوان کے باشندوں کی نظر میں سانائے تاکائیچی جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں اور جاپانی عسکریت پسندوں کے مفاد میں بول رہی ہیں اور ممکن ہے کہ اس کا نتیجہ تائیوان کو برداشت کرنا پڑے اس لیے تائیوان کے عوام کثیر تعداد میں سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات کے خلاف باہر نکلیں گے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker