
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سلامتی کونسل کی اصلاحات کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے، دنیا میں صرف ایک چین ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت مکمل چین کی نمائندہ واحد جائز حکومت ہے، اور تائیوان چین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے۔
بدھ کے روزفو چھونگ نے کہا کہ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق بیانات انتہائی غلط اور خطرناک ہیں،جو چین کے اندرونی امور میں سخت مداخلت اور ایک چین کے اصول اور چین-جاپان چار سیاسی دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی عدل و انصاف کے خلاف اشتعال انگیزی ہے ، دوسری عالمی جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے لیے نقصان دہ ہے ، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے، اور جاپان کے امن کے راستے پر چلنے کے بنیادی وعدے سے انحراف ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایسے ملک کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا کوئی حق نہیں ہے۔





