بین الاقوامی

جاپان کی عسکریت پسند قوتیں عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، چینی میڈیا

بیجنگ ()

چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی طرف سے کیے گئے ایک عالمی سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عمومی رائے عامہ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہیں، بلکہ جاپانی عسکریت پسند قوتوں کی طویل المدتی کوششوں کے نتیجے میں بتدریج دوبارہ سر اٹھانے کا مظہر ہیں۔

سروے میں 88.5 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اس سے عسکریت پسندی کے دوبارہ وجود میں آنے کا ایک خطرناک اشارہ ملتا ہے۔ 90 فیصد کا خیال ہے کہ جاپان کی جانب سے عسکریت پسندی کی غلطیوں کو دہرانے کا خطرہ موجود ہے اور وہ اس بارے میں فکر مند ہیں۔ 85.9فیصد شرکاء نے نشاندہی کی کہ دائیں بازو کی قوتوں کے زیر اثر جاپانی حکومت کے داخلی اور خارجی امور میں جاری منفی رجحان بہت خطرناک ہے ۔

سروے میں 89.2فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے ریمارکس موجودہ بین الاقوامی نظام کے خلاف ایک صریح اشتعال انگیزی ہیں۔ 82.7 فیصد افراد نے نشاندہی کی کہ جاپان میں دائیں بازو کی قوتیں ایک تباہ کن قوت بن چکی ہیں جو علاقائی اور یہاں تک کہ عالمی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں؛ جبکہ 90.9فیصد نے خبر دار کیا کہ اگر جاپان توسیع اور طاقت کو تنازعات کو حل کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتا ہے تو اسے بالآخر بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker