پاکستانتازہ ترین

چین کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت،پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی

بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو اسلام آباد خودکش بم حملے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔
وانگ ای نے کہا کہ انھیں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بارے میں جان کر انتہائی افسوس ہوا، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ چینی حکومت کی جانب سے وانگ ای نے اس حملے کی شدید مذمت کی، متاثرین کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی سے نمٹنے، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker