بین الاقوامی

ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری سو لن کی، لی شو لے سے ملاقات

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سو لِن نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی محکمہ تشہیر کے سربراہ لی شو لے سے ملاقات کی۔
لی شو لے نے سو لن کو صدر شی جن پھنگ کا گرم جوش پیغام پہنچایا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی نے اس سال اپریل میں ویتنام کا کامیاب دورہ کیا اور سو لن کے ساتھ مل کر چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے باب کا آغاز کیا۔ حال ہی میں، صدر شی اور سو لن نے چین اور ویتنام کی پارٹیوں کے بیسویں نظریاتی سیمنار کے نا م مبارکباد کا خط بھیجا، جس نے ملکی نظم و نسق کے تجربات کے تبادلے کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ چینی فریق ویتنامی فریق کے ساتھ دو پارٹیوں کے جنرل سکریٹریز کے اہم اتفاق رائے کو نافذ کرنے، پارٹیوں کے مابین تبادلے اور تعاون کو مضبوط کرنے، اقتصادی و تجارتی، سائنسی و ٹیکنالوجی، صحافت و اشاعت، ثقافت و سیاحت اور نوجوانوں کے امور جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو عملی شکل دینے کا خواہاں ہے۔

سو لن نے لی شو لے کی وساطت سے صدر شی جنگ پھںگ کو دلی سلام دیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کی کامیابیوں کی تعریف کی اور چین کے پیش کردہ چار بڑے عالمی اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ویتنام ہمیشہ چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو ایک اسٹریٹجک انتخاب اور سب سے بڑی ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے اور اعلیٰ سطحی رابطوں کو مضبوط کرنے، تمام شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو بڑھانے اور جدیدیت کے عمل میں مل کر چلنے کا خواہاں ہے۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker