
بیجنگ:چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق ، 14 نومبر کو بیجنگ وقت کے مطابق 16:40 منٹ پر، شینژو 21 کے انسان بردار خلائی جہاز کے کیپسول نے واپس ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر کامیاب لینڈنگ کی ۔ شینژو 20 کے خلائی مشن کے 3 خلاباز، چھن ڈونگ، چھن جونگ رئی اور وانگ جے کی جسمانی صحت اچھی ہے۔
شینژو 20 کے خلائی مشن کے 3 خلابازوں نے مدار میں 204 دن گزارے۔اس دوران انہوں نے چین کے خلابازوں کے لیے ایک ہی مشن میں سب سے طویل مدت مدار میں گزارنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا اور 4 بار خلاء میں جہاز سے باہر نکل کر سرگرمیاں اور متعدد امور مکمل کیے گئے۔ اس کے علاوہ زمین پر موجود سائنسی ٹیم کے قریبی تعاون سے مائیکروگریویٹی فنڈا مینٹل فزکس، اسپیس میٹیریل سائنس، اسپیس لائف سائنس ، اسپیش میڈیسن اور اسپیس ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں متعدد سائنسی تجربات بھی مکمل کیے گئے۔





