
بیجنگ: چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "گلوبل گورننس اینڈ یوتھ ایکشن” میڈیا ایونٹ جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقد ہوا ، جس سے چینی اور افریقی نوجوانوں کو عالمی حکمرانی میں حصہ لینے اور ایک ساتھ مل کر جدید مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم ہوا ۔
"”نوجوانوں کی عالمی حکمرانی پر بات چیت، چین-افریقہ جدید مستقبل کی مل کر تعمیر "کے موضوع پر منعقدہ اس تقریب میں جنوبی افریقہ کے سرکاری محکموں ، نوجوانوں کی تنظیموں ، میڈیا اور صنعت کے 120 سے زیادہ نمائندوں کو نوجوانوں اور عالمی حکمرانی کے نئے انداز ، ڈیجیٹل انوویشن اور چین افریقہ جدید کاری تعاون ، نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے اکٹھا ہونے کا موقع ملا تا کہ چین اور افریقہ کے نوجوانوں کو مشترکہ طور پر زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کے لیے حکمت اور حل فراہم کیا جا سکے ۔
چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ عالمی نوجوانوں پر توجہ مرکوز کی ہے ، ان سے تعلق قائم کیا ہے اور ان کی مدد کی ہے ۔ یہ گروپ 85 غیر ملکی زبانوں، سی جی ٹی این میڈیا پلیٹ فارم، اور 192 بیرون ملک بیوروز کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے مشاورت کے مزید تبادلوں کے لئے پلیٹ فارم قائم کرے گا، نوجوانوں کے باہمی تعاون کی کہانیاں مؤثر طریقے سے بیان کرے گا، تاکہ عالمی نوجوان خیالات کے تبادلے میں افہام و تفہیم بڑھا سکیں ا ور نظریات کے تبادلوں میں اتفاق رائے پیدا کر سکیں۔
جنوبی افریقہ کے انڈیپنڈنٹ میڈیا، گلوبل سدرن نیوز نیٹ ورک، ڈپلو میٹک رپورٹ اور کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت افریقہ کے متعدد ممالک کے مرکزی ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کی کوریج کی۔





