بین الاقوامی

"گلوبل گورننس یوتھ ایکشن” میڈیا ایونٹ کا جوہانسبرگ میں انعقاد

چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "گلوبل گورننس یوتھ ایکشن” میڈیا ایونٹ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوا۔تقریب کا موضوع تھا ” گلوبل گورننس پرنوجوانوں کا تبادلہ خیال اور چین افریقہ جدید مستقبل کی مشترکہ تخلیق”۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ پبلسٹی کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کےصدر شن ہائی شیونگ نے ایک تحریری خطاب کیا۔ جنوبی افریقہ میں چین کے سفیر وو پھنگ، افریقی یونین کے سابق چیئرمین اور جنوبی افریقہ کے سرکاری محکموں، نوجوانوں کی تنظیموں، میڈیا اداروں اور کاروباری برادریوں کے 100 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔
اپنے تحریری خطاب میں شن ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ نے ہمیشہ دنیا بھر کے نوجوانوں پر توجہ دی ہے اور سی ایم جی اپنے عالمی مواصلاتی نظام کے ذریعے باہمی تعاون کے تبادلے کے لیے مزید پلیٹ فارم قائم کرے گا، جس سے دنیا بھر کے نوجوانوں کو تبادلہ خیال میں افہام و تفہیم کو بڑھانے اور مل کر ایک بہتر مستقبل بنانے میں مدد ملے گی۔جنوبی افریقہ کے آزاد میڈیا، گلوبل ساؤتھ نیوز نیٹ ورک، ڈپلومیٹک سرکل، کینیا براڈکاسٹنگ کارپوریشن، زیمبیا کے ایف ایم فائیو ریڈیو، کانگو نیوز نیٹ ورک، اور روانڈا-چائنا ریویو نیٹ ورک سمیت متعدد افریقی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نے اس تقریب کی کوریج کی۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker