
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی صدر کرسٹی کوونٹری نے 9 نومبر کی شام چین کے گوانگ ڈونگ صوبے میں پندرہویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی ۔ 12 نومبر کو انہوں نے بیجنگ میں سی ایم جی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے قومی کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ یہ کھیل گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر یں گے ۔
کرسٹی کوونٹری کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران انہوں نے صدر شی جن پھنگ کے ساتھ خصوصی ملاقات سمیت متعدد ملاقاتیں کی ہیں ۔ صدر شی جن پھنگ نے ملاقات میں گریٹر بے ایریا کے ترقیاتی وژن کو واضح طور پر بیان کیا۔ انہوں نے نہ صرف ان اہداف کا خاکہ پیش کیا بلکہ اس بلیو پرنٹ کی تکمیل کے لیے بنائی گئی واضح منصوبہ بندی کے بارے میں بھی بتایا ۔ کرسٹی کوونٹری نے اس امید کا اظہار کیا کہ پندرہویں قومی کھیل اس حوالے سے اہداف اور منصوبوں کی تکمیل میں مثبت کردار ادا کر سکیں گے ۔





