
فتح جنگ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور راولپنڈی کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا اور اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات کے مطابق فتح جنگ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور تحصیلدار چودری شفقت محمود کی فوڈ اتھارٹی اور پولیس کے ہمراہ کارروائی۔
اس دوران فتح جنگ کے مرکزی چوک میں واقع ایک بڑے ہوٹل کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، کارروائی کے دوران ہوٹل کے فریزر میں گندہ اور بدبو دار گوشت پایا گیا جبکہ دہی میں مری مکھیاں اور کچن میں شدید بدبو اور گندگی دیکھی گئی۔ صفائی کا انتہائی ناقص انتظام تھا جس کے باعث صارفین کی صحت کے لیے خطرہ پیدا ہو رہا تھا۔اس سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور اسے سیل کر دیا گیا۔
اس موقع پر ایک شہری نے اوورچارجنگ کی بھی شکایت درج کروائی، جس پر حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ہوٹل کو صفائی اور مناسب ریٹ پر پابند کیا جائے گا اور مستقبل میں ایسے خلاف ورزیوں پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی حکومت کی عوام کو صاف ستھرا اور معیاری کھانے کی فراہمی کے وژن کے عین مطابق ہے، اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا واضح پیغام ہے۔





