پاکستانبین الاقوامیتازہ ترین

چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائی کی پر بھر پور حمایت کرتا ہے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اسلام آباد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ چین اس حملے کی شدید مذمت ، متاثرین سے تعزیت ، اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ابھی تک اس واقعے میں کسی چینی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker