
جوہری تجربات پر مکمل پابندی کے معاہدے کے کمیشن کا 65 واں کل رکنی اجلاس ویانا میں منعقد ہوا۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لئے چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے اجلاس میں شرکت کی۔
لی سونگ نے نشاندہی کی کہ جوہری تجربات بحال کرنے کے حوالے سے امریکی رہنماوں کے حالیہ ریمارکس نے عالمی برادری میں شدید تشویش پیدا کی ہے۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری تجربات پر مکمل پابندی کے معاہدے کے تحت اپنے فرائض اور "جوہری تجربات کو معطل کرنے” کے اپنے وعدے کی سنجیدگی سے پاسداری کرے۔ چین امریکہ کی جانب سے چین کی جوہری پالیسی کے خلاف بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ لی سونگ نے اس بات پر زور دیا کہ پیچیدہ بین الاقوامی تزویراتی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر ، چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو نے بین الاقوامی تنازعات کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے اور دنیا میں طویل مدتی امن و استحکام کے حصول کے لیے چینی دانشمندی اور چینی حل فراہم کیا ہے۔ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر جوہری تجربات پر مکمل پابندی کے معاہدےسمیت بین الاقوامی جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔





