
تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ کی یاد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے دفتر برائے امور تائیوان ، چائنا نیشنل تائیوان فیلو ایسوسی ایشن اور چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ پراڈکشن کی خصوصی دستاویزی فلم ” تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی اسیویں سالگرہ ” جو 6 اقساط پر مشتمل ہے چائنا میڈیا گروپ کے دیگر چائنیز چینلز پر نشر ہورہی ہے ۔یہ دستاویزی فلم تاریخی تحقیق ،ماہرین اور گواہوں کے بیانات پر مشتمل ہے جو آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے عوام کے درمیان خونی رشتے کی تاریخی حقیقت کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ دستاویزی فلم تائیوان پر جاپان کے 50 سالوں کے تسلط کو واضح کرتی ہے ۔ فلم تائیوان کے عوام کی مادر وطن کے لیے والہانہ محبت اور بیرونی جارحیت کے سامنے غیرمتزلزل رہنے کے جذبے کی عکاس ہے ۔ اس فلم میں اس تاریخی سچائی کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ چین کی وحدت ضرور کامیاب ہوگی اور کوئی طاقت اس تاریخی رجحان کو روک نہیں سکتی۔
پانچ نومبر کو چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی منعقدہ پریس کانفرنس میں ترجمان چانگ ہان نے فلم کے بارے میں کہا تھا کہ اس فلم کا موضوع واضح ہے اور فلم میں نئے تاریخی مواد کو سامنے لایا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے تائیوان کے بہت سے دوستوں نے دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد کہا کہ یہ فلم تائیوان کی جاپانی تسلط سے آزادی کی درست تاریخ کی آئینہ دار ہے اور یہ ‘تائیوان کی علیحدگی’ کا نظریہ رکھنے والوں کے لیے ایک زبردست اصلاح بھی ہے۔





