
لاہور(آئی پی ایس) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد سےگرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے اور عدالت سے سزا یافتہ ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کر کے فیصل آباد سینٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔
احتجاجی تحریکوں میں حساس اداروں پر حملہ ہوا تھا اس کی پاداش میں ان پر مقدمات درج تھے، مقامی عدالت نے 40 سال کی سزا سنائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ان کو کافی عرصے سے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ رہی تھی۔
یاد رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا رواں برس ستمبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔





