
بیجنگ : عالمی انٹرنیٹ کانفرنس 2025 ووچن سمٹ چین کے صوبہ زے جیانگ کے قصبے ووچن میں شروع ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شو لے نے افتتاحی تقریب میں شرکت اور کلیدی خطاب کیا۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر 20ویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس میں اگلے پانچ سالوں میں چین میں انٹرنیٹ کے شعبے کی اختراعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جو بلاشبہ عالمی انٹرنیٹ کی ترقی کے لیے مزید نئے مواقع فراہم کریں گے۔ چینی اور غیر ملکی مہمانوں کا ماننا ہے کہ ہمیں جدت پر مبنی ترقی پر عمل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز کو مقبول عام بنانا ہوگا۔ ہمیں مشترکہ سلامتی کی بنیاد پر ایک پرامن اور مستحکم سائبر اسپیس بنانا ہوگا۔ ہمیں افرادی و ثقافتی تبادلوں کو برقراررکھتے ہوئے ایک خوبصورت اور ہم آہنگ روحانی گھر بنانا ہوگا اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں تمام ممالک کی سائبر خودمختاری کا احترام کرتے ہوئَے ایک منصفانہ اور معقول گورننس سسٹم بنانا چاہیے۔موجودہ سمٹ کا موضوع "کھلے تعاون، محفوظ اور جامع ڈیجیٹل انٹیلی جنس مستقبل کی تعمیر اور سائبر اسپیس کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر” ہے۔سمٹ میں ” ڈیجیٹل اکانومی اور ثقافتی ورثے کے ڈیجیٹل تحفظ اور وراثت سمیت موضوعات پر 24 ذیلی فورمز منعقد کیے جائیں گے۔ سمٹ میں 130 سے زائد ممالک اور خطوں کے 1,600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔





