
یونیسکو کی 43ویں جنرل کانفرنس میں مقامی وقت کے مطابق 5 نومبر کو ایک قرارداد منظور کی گئی، جس کے تحت ہر سال 21 مارچ کو ” انٹرنیشنل تائی چی ڈے” کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تجویز چین نے پیش کی تھی، جسے شرکاء ممالک کی متفقہ حمایت حاصل ہوئی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تائی چی، جو ایک قدیم جسمانی ورزش اور غیرمادی ثقافتی ورثہ ہے، انسانی صحت اور بہبود کو بہتر بنانے، سماجی شمولیت اور صنفی مساوات کو فروغ دینے، باہمی تبادلے اور باہمی سیکھنے کو آگے بڑھانے اور قیام امن میں معاونت کے لیے مثبت کردار ادا کرتی ہے۔
واضح رہے کہ تائی چی کو 2020 میں یونیسکو کی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا ، جو جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔





